ہالینڈ، ڈرائیور نے کنسرٹ کے شرکا پر بس چڑھا دی، ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی

پیر 18 جون 2018 15:50

ایمسٹرڈم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) ہالینڈ میں ڈرائیور نے میوزک کنسرٹ کے شرکا پر بس چڑھا دی، ایک شخص ہلاک متعدد زخمی ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہالینڈ میں ایک کنسرٹ میں شریک افراد پر ڈرائیور نے بس سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔