پشاور میں بھی امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کاعمل جاری

اسکروٹنی میں خیبرپختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک ڈیفالٹر اور سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر نیب زدہ نکلے

پیر 18 جون 2018 16:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) پشاور میں بھی امیدواروں کی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کاعمل جاری ہے،اسکروٹنی میں خیبرپختونخوا کیسابق وزیراعلٰی پرویز خٹک ڈیفالٹر اور سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر نیب زدہ نکلے۔

(جاری ہے)

پشاور سے قومی اسمبلی کی پانچ اور صوبائی اسمبلی کی چودہ نشستوں کے لیے مجموعی طور پر تین سو اٹھتّر کاغذات نامزدگی جمع کیے جا چکے ہیں جن میں سے ڈھائی سو سے زائد کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔

خیبر پختونخوا اور قبائلی علاقوں سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں میں سے نو کی دوہری شہریت نکلی، جانچ پڑتال کے دوران سابق وزیر اعلی پرویز خٹک سمیت متعدد امیدوار ڈیفالٹرز نکلے۔اسی طرح سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ عالمگیر نیب زدہ نکلیں۔ کل جانچ پڑتال کے بعد امیدواروں کی فہرستیں جاری کی جائیں گی۔