میں نے نگران وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش کا اظہار نہیں کیانگران وزیراعظم کی خواہش پر ان سے ملاقات کی ‘میری خواہش پر ملاقات کی خبر حقائق پر مبنی نہیں‘نگران وزیراعلیٰ پنجاب بھی ملاقات کیلئے آ رہے ہیں

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری سے واپس جاتے ہوئے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو

پیر 18 جون 2018 16:00

میں نے نگران وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش کا اظہار نہیں کیانگران وزیراعظم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ میں نے نگران وزیراعظم سے ملاقات کی خواہش کا اظہار نہیں کیابلکہ نگران وزیراعظم کی خواہش پر ان سے ملاقات کی ،چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ میری خواہش پر ملاقات کی خبر حقائق پر مبنی نہیں۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے بعد واپس جاتے ہوئے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ میں نے نگران وزیراعظم جسٹس(ر)ناصر الملک سے ملاقات کی خواہش کا اظہار نہیں کیا بلکہ ان کی خواہش پر ملاقات کی۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ میری خواہش پر ملاقات کی خبر حقائق پر مبنی نہیں،انہوں نے کہا کہ آج نگران وزیراعلیٰ پنجاب بھی ملاقات کیلئے آ رہے ہیں۔