علیم خان آف شورکمپنی کے مالک ‘ان کیخلاف نیب میں کیسز زیر سماعت ہیں‘کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں

این اے 129 ، ایاز صادق نے علیم خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دائر کردیئے

پیر جون 16:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) سابق سپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما ایاز صادق نے این اے 129 سے مد مقابل تحریک انصاف کے امیدوار علیم خان کے کاغذات نامزدگی پراعتراضات دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ علیم خان آف شورکمپنی کے مالک ہیںاور ان کیخلاف نیب میں کیسز زیر سماعت ہیں،لہٰذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ آفیسرز کے سامنے مخالفین کے کاغذات نامزدگی کیخلاف اعتراضات دائر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور کے حلقہ این اے 129 سے امیدوار مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار ایاز صادق نے مد مقابل تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کا کاغذات نامزدگی پر اعتراضات دائر کئے ہیں جس میں ایاز صادق نے آر او کے رو برو موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ علیم خان آف شورکمپنی کے مالک ہیںاور ان کیخلاف نیب میں کیسز زیر سماعت ہیں،لہٰذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔