نارووال،مکان کی بوسیدہ دیوار گرنے سے دو بچے جاں بحق ‘تین شدید زخمی

پیر 18 جون 2018 16:00

نارووال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) نارووال کی تحصیل شکر گڑھ میں مکان کی بوسیدہ دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ بچے نیچے دب گئے جن میں دو بچے جاں بحق ، جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محلہ لال پورہ کے رہائشی عبدالغفار کے مکان کی بیس فٹ لمبی خستہ حال دیوار گلی میں گر گئی جس کے نتیجہ میںگلی میں کھیلتے ہوئے ایک ہی خاندان کے پانچ بچے جن کی عمریں چار سے دس سال کے درمیان ہیں،نیچے آکر شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لیکن ان میں سے دو بھائی چار سالہ ایان اور آٹھ سالہ شہر یار زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہو گئے جبکہ تین بچے جن میں اعجاز، مزمل اور تہمینہ شامل ہیں ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔