نگران وزیراعلیٰ حسن عسکری کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منڈی بہائوالدین کا دورہ ،مریضوں سے ملاقات
مریضوں کی عیادت کی اور انہیں مٹھائی پیش کی، فزیوتھراپی مرکز کے قیام کو سراہا،ڈی ایچ کیو کی زیرتعمیر عمارت کا بھی دورہ کیا الیکشن میں اپنی کارکردگی سے غیر جانبداری ثابت کریں گے،تمام سیاسی پارٹیوں کیلئے یکساں مواقع فراہم کئے جائینگے ‘میڈیا سے گفتگو نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری سے منڈی بہائوالدین میں سابق وزیراعلیٰ افضل حیات اور مختلف مکاتب فکر کے وفود کی ملاقاتیں
پیر 18 جون 2018 16:00
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ ضلعی ہسپتال منڈی بہائوالدین میں روزانہ 1400 مریض اوپی ڈی اور 400 مریض ایمرجنسی میں آتے ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ نے منڈی بہائوالدین میں ڈی ایچ کیو کی زیرتعمیر عمارت کا بھی دورہ کیا ۔
اس موقع پر انہیں ڈی ایچ کیو کے زیرتعمیر منصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ نگران حکومت آئینی طور پر نئے منصوبے نہیں لاسکتی، تاہم صحت کے جاری منصوبوں کے لئے فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین اور صحت کے حکام نے نگران وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر خزانہ سید ضیاء حیدر رضوی، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل غلام حسین بوسال اور دیگر عمائدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات کے مطابق انتخابات کے انتظامات کئے جائیں گے اور الیکشن میں اپنی کارکردگی سے غیر جانبداری ثابت کریں گے۔ تنقید کی پرواہ نہیں، اپنی آئینی ذمہ داری پوری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کو فیئر اینڈ فری الیکشن کے لئے انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔نگران حکومت محدود مدت کے لئے ہے، اس دوران آئینی حدود میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جو کچھ ممکن ہوا کریں گے۔ا نہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا اپنا اپنا ایجنڈا ہے۔نگران حکومت قوم کی توقعات پر پورا اترے گی، تمام سیاسی پارٹیوں کیلئے یکساں مواقع فراہم کرینگے۔ ہماری کارکردگی سے سیاسی جماعتوں کا ہم پر اعتماد بحال ہوگا۔ آئینی تقاضوں کے مطابق شفاف الیکشن کروانا نگران حکومت کی ترجیح ہے۔صوبے میں ہسپتالوں کے قیام اور اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری ہے۔جہاں فنڈز کی کمی ہوگی اسے پورا کرکے جاری ترقیاتی پراجیکٹس مکمل کرائے جائیں گے۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی رسول کی فعالیت اور تعلیم کی کوالٹی ترجیح ہے کیونکہ معیاری تعلیم وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ایسے شعبہ تعلیم کا انتخاب کریں جو عملی زندگی میں ان کیلئے معاون ہو۔منڈی بہائوالدین میں چلڈرن ہسپتال اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گے۔ منڈی بہائوالدین شہر میں سڑکوں اورپینے کے صاف پانی کے مسئلے کو بھی حل کرنے کی کوشش کریں گے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر خزانہ ضیاء حیدر رضوی نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے جاری منصوبوں کیلئے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کئے جائیں گے۔ دریں اثناء نگران وزیراعلیٰ ڈاکٹر حسن عسکری سے سابق وزیراعلیٰ افضل حیات اور مختلف مکاتب فکر کے وفود نے بھی ملاقاتیں کیں۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلٰی بلوچستان کاصوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی پیپلز ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان
-
وزیراعلی نے حالیہ سیلاب متاثرین کیلئے بھروقت اقدامات کرکے اپنی مخلصی اور عوام دوستی کا واضع ثبوت دے دیا،صادق سنجرانی
-
نوازشریف 5 روزہ نجی دورے پر چین روانہ ہو گئے
-
وزیراعلیٰ مریم نوازنے پاکستان کے پہلے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن ’’میری آواز،مریم نواز‘‘کا افتتاح کردیا
-
ورکرزکنونشن، جلسے کروں گا، مطالبات رکھوں گا، دیکھتا ہوں کون روکتا ہے، علی امین گنڈاپور
-
بجلی کے 200 یونٹ سے کم استعمال کرنے والے صارفین کو بھی پھر زائد نرخ اداکرنا پڑھ رہے ہیں
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتب کا عالمی دن 23اپریل بروز منگل منایا جائے گا
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پارلیمنٹ کے سبزہ زار میں پودا لگایا
-
رونا پارٹی ملک میں انتشار پھیلانا جانتی ہے : عظمیٰ بخاری
-
دینی طلبہ کابنیادی مقصد رضائے الٰہی کاحصول ہونا چاہی:ڈاکٹرراغب نعیمی
-
چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت اجلاس ، ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کے جاری پروگرام پر پیش رفت کا جائزہ
-
تحریک انصاف تو اب ختم ہو چکی، تحریک فساد پارٹی اب ختم ہوتی جا رہی ہی: عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.