احمدیار،مختلف واقعات میں 5افراد جاںبحق ،خاتون سمیت 6زخمی

پیر جون 16:00

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) مختلف واقعات میں -5افراد جاںبحق خاتون سمیت -6افراد زخمی ۔تفصیل کے مطابق نواحی گائوں فرید شاہ میں رشتہ سے انکار پرنفیس احمد گروپ اور اللہ دتہ گروپ میں تصادم 40سالہ راجو خاں جاں بحق45 سالہ حمیداں بی بی زوجہ اللہ دتہ شدیدزخمی ہوگئی ملزمان فرار ملزم نفیس احمداپنے بیٹے کا رشتہ اللہ دتہ کی بیٹی سے کرناچاہتاتھا انکار پرتصادم ہوگیا اورنواحی گائوںبنگہ حیات کے نزدیک تیزرفتار کار اور موٹرسائیکل میں ٹکر22 سالہ سفیان ولد سعید کھوکھرسکنہ چک گرو جاں بحق اورنوید زخمی ہوگیا جبکہ نواحی گائوں 12/SPکے نزدیک تیزرفتار موٹرسائیکل بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکر اگئی جس کے نتیجہ میں 20سالہ راشد ولد حاکم علی سکنہ محلہ سید جلال موقع پر جاں بحق عفان ولد پرویز اختر شدید زخمی ہوگیا ریسکیو عملہ نے زخمیوںکو طبی امدادکیلئے اور جاں بحق نوجوانوںکی نعشوںکو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچادیااور نواحی گائوں51/SPکے نزدیک دوموٹرسائیکلوں میں ٹکر سے محمد احمد، محمداسحق اور محمد اشفاق زخمی ہوگئے تمام زخمیوں کو طبی امدادکیلئے ہسپتال پہنچادیا گیا اور اسلام کالونی میں گھر میں واشنگ مشین کا سوئچ آن کرتے کرنٹ لگنی30 سالہ محمدعمر ولد محمد حسن جاں بحق ہوگیاجبکہ نواحی گائوں32/SP کے نزدیک کینال نہر سی21 سالہ نامعلوم نوجوان کی تشدد زدہ نعش ملی پولیس نے تمام نعشوںکو پوسٹمارٹم کیلئے اورزخمیوں کو طبی امدادکیلئے ہسپتال پہنچادیا پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :