مقبوضہ کشمیر میں عید کے دوران بھی بھارتی فوج کے مظالم عالمی دنیا کے لیے لمحہ ہے‘سردار عتیق احمد خان

اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمیشن قائم کرنے کی خواہش ہر لحاظ سے خوش آئند ہے اور اب اس کام میں مزید تاخیر نہیں برتنی چاہیے

پیر 18 جون 2018 16:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عید کے دوران بھی بھارتی فوج کے مظالم عالمی دنیا کے لیے لمحہ ہے۔۔اقوام متحدہ کی تحقیقاتی کمشن قائم کرنے کی خواہش ہر لحاظ سے خوش آئند ہے اور اب اس کام میں مزید تاخیر نہیں برتنی چائیے۔

عید الفطر کے موقع پر آزاد کشمیر بھر سے آئے ہوئے مسلم کانفرنس کے رہنماؤں و کارکنان سے مجاہد اول ہاؤس غازی آباد میںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کی سنگینی کا اس سے زیادہ اور کیا ثبوت ہو سکتا ہے کہ شجاعت بخاری جیسے اخبار نیوس کی جان بھی محفوظ نہیں بلیٹ گن کا بے دریغ استعمال جاری ہے اور روزانہ درجنوں افراد اس ملک میں ہتھیاروں کا نشانہ بن رہے ہیں سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی جنوبی ایشا کا مستقبل تاریک کرسکتی ہے ،عالمی برادری کو اس صورت حال کا نوٹس لے کر ٹھوس اقدامات اٹھانے چائیں انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد قانونی، آئینی اور مسلمہ حق خودرادیت کے لیے ہے اقوام متحدہ اس مقدمہ کا اہم فریق ہے سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ آزاد کشمیر با اختیار بنانے کے نام پر دوبارہ دست نگر بنادیا گیا وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ انھیں اندازہ ہو جائے گا کہ کشمیر کونسل کا کردار ختم کرنے والوں نے بھیانک غلطی کی ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق وزیر حکومت شمیم علی ملک،سٹی صدر شیخ مقصود احمد ،یوتھ ونگ کے سنیئر وائس چیئرمین سید یاسر نقوی،تصور موسوی،سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور خان،سید آزاد شاہ گردیزی ،سید ظفر شاہ،ہارون آزاد ،سجاد سلہریا،عتیق عباسی پروفیسر عثمان،سردار رشید چغتائی،سردار اظہر نظر و دیگر کارکن کی تعداد موجود تھی اس موقع پر صدر مسلم کانفرنس نے مستحق افراد اور بچوں کو عیدی بھی دی۔