ْعقیدہ ختم نبوت پوری امت مسلمہ کا متفقہ عقیدہ ہے نبی آخر الزماں اللہ کے آخری نبی ہیں دونوں جہانوں کے لیے نجات دہندہ نبی کی زات ہے مسلمان نبی ؐ کے دامن کے ساتھ وابسطہ ہو جائیں اسی میں دوجہاں کی کامیابی کا راز مضمر ہے

جمعیت علماء جموں وکشمیر کے مرکزی صدر مولانا امتیاز صدیقی کا عید کے اجتماع سے خطاب

پیر 18 جون 2018 16:20

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) جمعیت علماء جموں وکشمیر کے مرکزی صدر مولانا امتیاز صدیقی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت پوری امت مسلمہ کا متفقہ عقیدہ ہے نبی آخر الزماں اللہ کے آخری نبی ہیں دونوں جہانوں کے لیے نجات دہندہ نبی کی زات ہے مسلمان نبی ؐ کے دامن کے ساتھ وابسطہ ہو جائیں اسی میں دوجہاں کی کامیابی کا راز مضمر ہے مملکت خداداد پاکستان اور آزاد جموں وکشمیر یہ نخدا وند زوالجلال کا عطیہ ہیں اس سرزمین پر نفاذ اسلام اور عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ صبح قیامت تک قائم ودائم رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت باغ میں نماز عیدالفطر کے بڑے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا مولانا امتیاز صدیقی نے کہا کہ امت مسلمہ اپنے اتحاد سے مقبوضہ کشمیر اورفلسطینی مسلمانوں کی آزادی کے لیے اپنا کردار ادا کریں جمعیت علماء جموں وکشمیر ریاست کے اندر اصلاح معاشرہ کے لیے اور نظام مصطفی کے نفاذ کے لیے پیر محمد عتیق الرحمن کی خدمات کی روشنی میں اپنی جدوجہد جاری رکھے گی آخر میں انہوں کشمیرفلسطین کی آزادی اور استحکام پاکستان کے لیے خصوصی دعائیں کی گہیں۔