بھارت شجاعت بخاری کو شہید کر کے ان کی بااثر آواز کو بند کر کے کشمیر یوں کو آزادی سے نہیں روک سکتا ‘کشمیری عوام آزادی ‘الحاق پاکستان تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے کشمیری عوام کشمیر کی مکمل آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے

ْسابق امیر جماعت اسلامی وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی کا احتجاجی مظاہرے سے خطاب

پیر 18 جون 2018 16:20

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) سابق امیر جماعت اسلامی وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ بھارت شجاعت بخاری کو شہید کر کے ان کی بااثر آواز کو بند کر کے کشمیر یوں کو آزادی سے نہیں روک سکتا کشمیری عوام آزادی اور الحاق پاکستان تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے کشمیری عوام کشمیر کی مکمل آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے بھارت کی 8 لاکھ فوج کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے بھارتی افواج نے کشمیریوں پر جتنے مظالم ڈائے ہیں اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیں ملتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ پریس کلب کے زیر اہتمام سری نگر کے معروف صحافی سید شجاعت بخاری کی بھارتی افواج کی طرف سے شہادت کے سلسلہ میں احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا احتجاجی مظاہرہ سے صدر پریس کلب راجہ عبدالحفیظ ، اسلام آباد کے سنیئر صحافی راجہ کفیل احمد،پریس کلب باغ کے سیکرٹری جنرل محمود راتھر،جماعة الدعوة کے ضلعی امیر ابو صہیب،مسلم لیگ ن حلقہ وسطی باغ کے صدر حاجی حکیم اور دیگر نے خطاب کیااس موقع پر شجاعت بخاری کی غائبانہ نماز جنازہ عبدالرشید ترابی نے پڑھائی مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کے وزیر اعظم مودی مسلمانوں کے دشمن ہیں عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں اور اقوام متحدہ سرینگر میں شجاعت بخاری پر دہشت گردی کر کے انہیں قتل کرنے کا سخت نوٹس لیں اور اس میں ملوث بھارتی افواج کو کیفرکردار تک پہنچائیں۔