آستانہ عالیہ نیریاں شریف کی دینی اور روحانی خدمات مسلمہ ہیں ‘لاکھوں فرزندان توحید آستانے کی بدولت رائے راست پر لگ گئے‘مولانا محمد زبیر خان نقشبندی

پیر 18 جون 2018 16:20

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) آستانہ عالیہ نیریاں شریف کی دینی اور روحانی خدمات مسلمہ ہیں لاکھوں فرزندان توحید اس آستانے کی بدولت رائے راست پر لگ گئے پیر غلام محی الدین غزنوی ایک عظیم روحانی پیشوا تھے جنہوں نے عظیم آستانہ عالیہ موڑہ شریف سے فیض پایا بابا جی محمد صادق موہڑوی نے اپنی خصوصی توجہ سے خطہ کشمیر کے رہنے والوں کو ایک ایسا عظیم انسان تیار کر کے دیا جن کی دینی روحانی خدمات بے مثال ہیں اور صبح قیامت تک یاد رکھی جائیں گی24جون کو بابا جی قاسم موہڑوی پیر غلام محی الدین غزنوی اور پیر ثانی لاثانی کا سالانہ عرس مبارک زیر سرپرستی مفکر اسلام پیر محمد فضل ربانی منعقد ہو رہا ہے اس کی نگرانی پیر شیر ربانی اسد ،پیر غلام ربانی،اور پیر شمس العارفین کریں گے اس عرس مبارک تقریب میں پاکستان وآزاد کشمیر کے کونے کونے سے لاکھوں مریدین اور عقیدت مند شرکت کریں گے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء جموں وکشمیر ضلع باغ کے صدر مولانا محمد زبیر خان نقشبندی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

متعلقہ عنوان :