آزادکشمیرمیں عیدالفطر دینی جوش و جذبہ سے منائی جارہی ہے،‘سب سے بڑا اجتماع مرکزی عیدگاہ میںمنعقدہوا

مرکزی عیدگاہ میںوزیراعظم راجہ فاروق حیدر، پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر،وزراء حکومت،ایم ایل ایز،چیف جسٹس سپریم کورٹ و ہائیکورٹ ، چیف سیکرٹری سمیت بڑی تعدادمیں عمائدین شہر نے نماز عید اداکی نماز عید الفطرکے بعد مرکزی سیرت کمیٹی اور تمام جماعتوں کی مرکزی عیدگاہ سے مشترکہ ’’یکجہتی کشمیر ریلی‘‘ نکالی گئی‘یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان،چوہدری لطیف اکبر ودیگر سیاسی و سماجی رہنمائوں نے کی

پیر 18 جون 2018 16:20

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) آزادکشمیرمیں عیدالفطر دینی جوش و جذبہ سے منائی جارہی ہے،ریاستی دارالحکومت مظفرآباد میں حسب سابق عیدالفطرکا سب سے بڑا اجتماع مرکزی سیرت کمیٹی کے زیراہتمام مرکزی عیدگاہ میںمنعقدہوا،مرکزی عیدگاہ میںوزیراعظم راجہ فاروق حیدر، پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر،وزراء حکومت،ایم ایل ایز،چیف جسٹس سپریم کورٹ و ہائیکورٹ ، چیف سیکرٹری سمیت بڑی تعدادمیں عمائدین شہر نے نماز عید اداکی،عیدالفطر کے اجتماع سے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدر ، مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر صاحبزادہ پیرمحمدسلیم چشتی، سیکرٹری جنرل عتیق احمدرضا، خطیب شہر علامہ قاضی ضیاء الرحمان نے بھی خطاب کیا، نماز عید الفطرکے بعد مرکزی سیرت کمیٹی اور تمام جماعتوں کی مرکزی عیدگاہ سے مشترکہ ’’یکجہتی کشمیر ریلی‘‘ نکالی گئی‘یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان،چوہدری لطیف اکبر ودیگر سیاسی و سماجی رہنمائوں نے کی‘ ریلی میں بھارتی مظالم کے خلاف اور کشمیریوںکی آزادی کے حق میں نعرے بازی کی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی‘احتجاجی ریلی کے شرکاء نے مرکزی عیدگاہ سے چوک شہیداں اپر اڈہ تک مارچ کیا،مرکزی عیدگاہ میںعیدالفطرکے سب سے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ فاروق حیدرنے کہاکہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو عالمی سطح پر لانے کے لئے حکومت پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لئے تحریک کرے ،انہوںنے کہاکہ آزادکشمیر اورپاکستان کے عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے،دریں اثناء یکجہتی کشمیر ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے کہاکہ انہوںنے کہاکہ بھارتی آرمی چیف کا بیان مودی کے موقف کی شکست ہے،یہ کشمیریوں کی انتھک جدوجہد کا نتیجہ ہے کہ بھارتی آرمی چیف بھی کہ رہاہے کہ بات کریں،انہوں نے کہاکہ ،وادی میں صحافیوں وکیلوں نوجوانوں کا قتل عام کیا جارہا ہے،حکومت پاکستان اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر کے تازہ ترین حالات پر خط لکھے اور،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مقبوضہ کشمیر کے حالات پر اجلاس بلایا جائے،ان کاکہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے اور ہم مقبوضہ کشمیرکے بہن بھائیوںکو یقین دلاتے ہیں کہ ان کو قربانیوں کا صلہ ملنے والا ہے،انہوںنے کشمیری عوام پربھارت کے جابرانہ تسلط اور مقبوضہ ریاست میں مظالم کی پرزور مذمت کی۔

(جاری ہے)

ریلی میں،پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر نے اپنے خطاب میں کہاکہ آزادکشمیر کی ساری سیاسی جماعتیں تحریک آزادی کشمیر کے معاملے پر ایک ہیں،انہوںنے کہاکہ ،عید کے دن مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،انہوںنے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان تازہ ترین حالات پر اپنا جاندارکرداراداکرے،قبل ازیں مرکزی سیرت کمیٹی کی جانب سے عیدالفطر کے اجتماع میں مختلف قراردادیں پیش کی گئیں،مرکزی سیرت کمیٹی کی قراردادوں میں کہاگیا ہے کہ اقوم متحدہ سمیت انسانی حقوق کے علمبردارادارے مقبوضہ ریاست میں مظالم بندکرنے کیلئے کرداراداکریں،سرینگرمیںسنیئرکشمیری صحافی کا قتل افسوسناک،بھارتی ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال ہے، ایک اور قراردادمیںمقبوضہ کشمیر،فلسطین، شام، افغانستان سمیت دیگر ممالک میں مسلم امہ پر مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری بالخصوص ملت اسلامیہ کے حکمرانوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مسلم ممالک کی زبوں حالی اور صیہونی طاقتون کے مطالم بند کرانے کے لئے کرداراداکریں۔