سپیکر اسمبلی کی طرف سے اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین کیخلاف جھوٹ لغو بے بنیاد ریفرنس الیکشن کمشنر کو بھجوانابدنیتی پر مبنی ہے‘اس طرح کے اقدامات سے حکومت وقت خطہ میں انارکی پھیلانا چاہتی ہے

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی بات چیت

پیر 18 جون 2018 16:20

مظفرآباد/لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین کے خلاف سپیکر اسمبلی کی طرف سے جھوٹ لغو بے بنیاد ریفرنس الیکشن کمشنر کو بھجوانابدنیتی پر مبنی ہے۔اس طرح کے اقدامات سے حکومت وقت خطہ میں انارکی پھیلانا چاہتی ہے۔حکومت اتنی انتظامی کارروائیاں کرے جتنی کل وہ برداشت کر سکے۔

ان خیالات کا اظہار چوہدری عبدالمجید نے سپیکر اسمبلی قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کی جانب سے الیکشن کمشنر کو بھیجے جانے والے ریفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آج حکومت جو بوئے گی کل وہی کاٹے گی۔اپوزیشن لیڈر کا حق ہے کہ وہ اسمبلی میں نہ صرف عوام کی بھرپور نمائندگی کرے بلکہ حکومت کے غلط اقدامات پر بھرپور تنقید بھی کرے مگر جولو ٹھپہ حکومت کو جائز تنقید بھی برداشت نہیں ہو رہی بادشاہت کا طرز عمل اختیار کرنے والے حکمران یہ بات یاد رکھیں جو حشر پاکستان میں نواز شریف کی ڈکٹیٹرز شپ کا ہوا اس سے بدتر حشر آزاد خطہ میں ان ھکمران کا ہو گا۔

(جاری ہے)

چوہدری یاسین کے خلاف ریفرنس بھجوانے والے یادرکھیں پیپلزپارٹی ہر دور کے فرعون،نمرود کا مردانہ وار مقابلہ کیا ہے اور ڈکٹیروں کو سبق سکھایا ہے۔ریفرنس کو فی الفور واپس نہ لیا گیا تو ریاست گیر دمادم مست قلندر تحریک کا آغاز کیاجائے گا۔