پاکستان میں عام انتخابات بڑی اہمیت کے حامل ہیں ‘یہ الیکشن مستقبل کو مستحکم بھی کر سکتا ہے اور کمزور بھی ‘پی پی پی کارکنوں پر یہ دوہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پاکستان کو مستحکم بنانے کیلئے پولنگ اسٹیشنوں پر زیادہ سے زیادہ ووٹ کاسٹ کروائیں

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین کی بات چیت

پیر جون 16:20

ْمظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری محمد یاسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں 25جولاہی کو ہونے والے انتخابات بڑی اہمیت کے حامل ہیں یہ الیکشن پاکستان کے مستقبل کو مستحکم بھی کر سکتا ہے اور کمزور بھی پیپلزپارٹی کے کارکنوں پر یہ دہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پاکستان کو مستحکم بنانے کے لہیے پولنگ اسٹیشنوں پر زیادہ سے زیادہ ووٹ کاسٹ کروائیں اور اور الیکشن کے ختم ہونے تک وہاں پر موجود رہیں پیپلزپارٹی آزاد کشمیر پاکستان کے انتخابات میں بھرپوراند از میں شرکت کرے گی پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کر وانے کے لہیے ہر حلقے میں ڈور ٹو ڈور مہم شروع کرنے کیلہئے تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں انشائاللہ 25جولاہی کا سورج پیپلزپارٹی کی کامیابی کے ساتھ طلوع ہوگا وہ آج یہاں مختلف وفود سیگفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان پیپلزپارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتے پیپلزپارٹی ہی الیکشن میں کامیابی حاصل کر یگی پاکستان کے عوام نے ان دونوں جماعتوں کی حکومتیں دیکھ لی ہیں دونوں جماعتوں نے عوام کے لہیے کوئی کام نہیں کیا بلکہ عوام کو مہنگائی اور بیروزگاری کی بھینٹ چڑھا دیا جس سے غریب دو وقت کی روٹی سے محروم ہو رہاہے پاکستان کے عوام کی امیدوں کی آخری کرن بلاول بھٹو زرداری ہیں اور 25جولاہی کا سورج پیپلزپارٹی کی کامیابی کے ساتھ طلوع ہوگا انہوں نے پارٹی کارکنان سے کہا کہ وہ 25جولاہی کو ہونے والے انتخابات میں پاکستان کے تمام حلقوں میں پھیل جاہیں اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو کامیاب کر وانے کے لہیے کام شروع کر دیں خاص کر مہاجرین مقیم پاکستان کی تنظیمیں فوری طور پر آپنے آپنے حلقوں میں ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم کو تیز کریں انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور عمران خان ہماری پارٹی کا مقابلہ نہیں کر سکتے ہماری پارٹی کی بنیادوں میں شہداء کا خون شامل ہے ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کیماننے والے انکے پرچم کو کسی طور پر سرنگوں نہیں ہونے دیں گے اور ووٹ کی طاقت کے زور پر انکی اس جہدوجہد کو آگے بڑھائیں گے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی وفاق کی جماعت ھے جسکی جڑیں عوام میں ہیں چاروں صوبوں گلگت و بلتستان اورآزادکشمیرمیں پیپلزپارٹی مظبوط اور توانا جماعت بن چکی ہے اور آہندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کی کامیابی نوشتہ دیوار ہے انہوں نے کہا کہ مرد حر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری ہی پاکستان کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال پر قابو پا کراس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے یہ ایک بڑا مشکل کام ہے پیپلزپارٹی کو جب بھی اقتدار ملا اسکو بگڑی ہوئی معیشت ملی پیپلزپارٹی کی قیادت نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر ڈال