افغانستان، طالبان قیادت اپنے جنگجوئوں پر برہم،سیلفیاں لینے والے جنگجوئوں کیخلاف انضباطی کارروائی کا اعلان

پیر جون 16:50

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) افغانستان میں طالبان قیادت اپنے ہی جنگ جوئوں پر برہم ہو گئی، سیلفیاں بنانے والے جنگجوئوں کے خلاف انضباطی کارروائی کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق طالبان قیادت اپنے ایسے جنگجوں پر برہم ہے، جنہوں نے عید کے موقع پر کی گئی تین روز جنگ بندی کے دوران شہری علاقوں میں داخل ہو کر شہریوں سے ملاقاتیں کیں اور افغان فوجیوں کے ساتھ سلفیاں بنوائیں۔

(جاری ہے)

اتوار کی رات افغان قیادت کی ایک خصوصی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسے طالبان کے خلاف سخت انضباطی کارروائی کی جائے گی، جنہوں نے فائر بندی کے دوران شہری علاقوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ بغل گیر ہوتے ہوئے سلفیاں بنوائیں۔ عید کے موقع پر افغان حکومت اور طالبان کی طرف سے الگ الگ جنگ بندی کے اعلانات کیے گئے تھے۔ طالبان کی طرف سے اس مدت کے ختم ہونے کے بعد حملوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :