بھارت، انتہائی مطلوب 121افراد 24ممالک میں سکونت پذیر،وزارت داخلہ

بھارتی مفروروں کیلئے پسندیدہ ملک برطانیہ، امریکہ، یو اے ای اور کینیڈا، 70فیصد مفرور چار ممالک میں موجود

پیر 18 جون 2018 16:50

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) بھارتی وزارت داخلہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو انتہائی مطلوب121افراد دنیا کے 24ممالک میں سکونت پذیر ہیں، بھارتی مفرور افراد کیلئے سب سے پسندیدہ ملک برطانیہ، امریکہ، یو اے ای اور کینیڈاہیں، 70سے 80فیصد مفرور ان چار ممالک میں موجود ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارتی وزارت داخلہ کی جانب سے دی گئی رپورٹ می ں کہا گیا ہے کہ بھارت سے مفرور ہونیوالے افراد کیلئے برطانیہ پسندیدہ مقام بنتا جارہا ہے۔

پنجاب نیشنل بینک سی0 1350کروڑ روپے کا قرض لیکر فرار ہونیوالے نیرو مودی نے برطانیہ میں سیاسی پناہ طلب کی ہے۔ نیرو سے قبل برطا نیہ میں للت مودی، وجے مالیہ، میوزک ڈائریکٹر ندیم سیفی، ٹائیگر حنیف ، سنجیو چاولہ، روی شنکرن ، لارڈ سدھیر چودھری، راج کمار پٹیل، راجیش کپور اور عبدالشکور جیسے نام شامل ہیں۔

(جاری ہے)

2013سے ابتک ہند سے فرار ہونیوالے 5500سے زائد افراد برطانیہ میں سیاسی پناہ کیلئے درخواست دے چکے ہیں جن میں سبھی جرائم پیشہ عناصر نہیں۔

ہند کے 121انتہائی مطلوب افراد دنیا کے 24ممالک میں سکونت پذیر ہیں۔ ان کی وطن واپسی کیلئے حکومت مختلف ممالک سے اپیل بھی کرچکی ہے۔ مفرور افراد کیلئے سب سے پسندیدہ ملک برطانیہ، امریکہ، یو اے ای اور کینیڈاہیں۔70فیصد یعنی83مفرور ہونیوالے افراد 4ممالک میں مقیم ہیں۔ یہ معلومات وزارت خارجہ نے آر ٹی آئی کے جواب میں دی تھی۔