جرمن صدر اپنے سرکاری دورہ پر امریکا پہنچ گئے

کیلے فورنیا میں تھوماس من ہاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے

پیر 18 جون 2018 16:50

برلن/واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) جرمن صدر فرانک والٹر شتائن مائر اپنے سرکاری دورہ پر امریکا پہنچ گئے، کیلے فورنیا میں تھوماس من ہاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق جرمن صدر فرانک والٹر شتائن مائر اپنے تین روزہ دورہ پر امریکا پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

اس دوران وہ کیلی فورنیا میں لاس اینجلس کے قریب کھلنے والے تھوماس من ہاس کی افتتاحی تقریب میں شرکت بھی کریں گے۔

جرمن حکومت نے سن 2016 میں اس عمارت کو خرید لیا تھا تاکہ اس کی ممکنہ خرابی کے عمل کو روکا جا سکے۔ اس گھر میں قیام کے دوران جرمن ادیب تھوماس من نے اپنے کئی اہم ناول تحریر کیے تھے۔ اسی لیے امریکا میں واقع اس تاریخی عمارت کو جرمن اسکالرز میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔ تھوماس من جرمن نازی دور حکومت کے دوران1942 میں امریکا منتقل ہو گئے تھے اور انہوں نے دس برس کا عرصہ اسی گھر میں گزارا تھا۔

متعلقہ عنوان :