ترکی 2019میں انٹارکٹکا میں سائنسی بیس قائم کرے گا، اردگان کا اعلان

یہ وقت گلوبلائزیشن کا ہے اور آنے والا وقت ترکی کا ہو گا،ترک صدر

پیر 18 جون 2018 16:50

ترکی 2019میں انٹارکٹکا میں سائنسی بیس قائم کرے گا، اردگان کا اعلان
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی 2019میں انٹارکٹکا میں سائنسی بیس قائم کرے گا، یہ وقت گلوبلائزیشن کا ہے اور یہ وقت ترکی کا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ہم سال 2019 میں انٹارکٹکا میں سائنسی بیس قائم کریں گے۔صدر ایردوان نے اپنے ٹویٹر پیج سے انٹارکٹکا سائنسی بیس کے قیام سے متعلق پیغام جاری کیا ہے۔

(جاری ہے)

پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ سال 2019 میں ہم انٹارکٹکا میں سائنسی بیس قائم کر رہے ہیں جس کے طفیل ترکی انٹارکٹکا میں موجود 30 مالک میں سے ایک ہو گا۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت گلوبلائزیشن کا وقت ہے اور یہ وقت ترکی کا وقت ہے۔شئیر کردہ بیان میں منصوبے کی تفصیلات پر مبنی ایک ویڈیو بھی شامل ہے۔ویڈیو " انٹارکٹکا سائنسی بیس " کے عنوان سے شروع ہوتی ہے اور اس میں نیشنل پول سائنسی پروگرام کے اطلاق کے آغاز کا، 40 سائنس دانوں کے دو دفعہ انٹارکٹکا کا سفر کرنے کا، میڈریڈ پروٹوکول کی ترکی کی قومی اسمبلی سے منظوری کا اور ترکی کے سائنسی و تکنیکی تحقیقی ادارے TUBITAK کی پول اپیل کے آغاز کا ذکر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :