اوچ شریف ،ْتیز رفتار کار اور جیپ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ،ْ ایک زخمی

پیر 18 جون 2018 17:10

اوچ شریف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) تیز رفتار کار اور جیپ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

پنجاب کے شہر اوچ شریف میں احمد پور روڈ پر سامنے سے آنے والی تیز رفتار کار اور جیپ میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ،ْ ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں دوست عید کے بعد بہاولپور سے واپسی آرہے تھے جہاں ان کی کار حادثے کا شکار ہوئی، تینوں افراد کی شناخت سید الرحمان، احتشام سولنگی، فیصل کے ناموں سے ہوئی جن کی لاشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔