بلوچستان ،ْلینڈ سلائیڈنگ سے تین کم سن بھائی جاں بحق ،ْوالد اور ایک بھائی زخمی

پیر جون 17:10

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) بلوچستان کے ضلع ژوب میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث تین بھائی جاں بحق ،ْ والد اور ایک بھائی زخمی ہوگئے۔۔حادثہ بلوچستان کے سیاحتی پہاڑی علاقے سلیازئی کے مقام میں پیش آیا جہاں رحمت اللہ صافی کے اہل خانہ عید کی چھٹیاں منانے آئے تھے۔

(جاری ہے)

ان کے بھائی نصیب اللہ صافی نے بتایا کہ فری لانس فوٹو گرافر اور 2018 کے عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی نشست سے حصہ لینے والے رحمت اللہ صافی اپنے چاروں بیٹوں کے ہمرا تفریح کے لیے یہاں پہنچے تھے کہ لینڈ سلائیڈنگ کا حادثہ پیش آیا۔

مقامی افراد اور سیاح فوری طور پر متاثرہ افراد کی مدد کے لیے جائے وقوع پر پہنچے تاہم تین نوجوانوں کو بچا نہ سکے تاہم رحمت اللہ صافی اور ان کے بڑے بیٹے کو بچالیا گیا۔دونوں زخمی باپ اور بیٹے کوطبی امداد کے لیے قریبی ڈی ایچ کیو ہسپتال ژوب منتقل کر دیا گیا ،ْڈاکٹرز کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔نصیب اللہ صافی نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے نجیب اللہ، رضاگل اور محب اللہ کی لاشوں کو نکال لیا گیا جن کی عمریں بالترتیب 8، 10 اور 13 سال تھی۔