نصیرآباد کے مختلف قبائل نے حلقہ پی بی 12تمبو میں پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار میر بابو محمد امین عمرانی کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا

پیر 18 جون 2018 17:10

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) نصیرآباد کے مختلف قبائل نے حلقہ پی بی 12تمبو پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار میر بابو محمد امین عمرانی کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیانصیرآباد کے قبائلی رہنمائوں صاحب خان مری زرخان مری رندو خان مری دلوش خان لُھر عیسی خان لُھر موسیٰ خان لُھر امتیاز علی لُھر میر پھلنڑ خان لُھرلیاقت علی لُھروڈیرہ پیر بخش لُھر وڈیرہ قلندر بخش لُھرمیر جمعہ خان لُھرآدم خان لُھر ہزار خان لُھر سانول خان سولنگی سیٹھ عبدالخنی سولنگی ثناء اللہ سولنگی مقبول احمد سولنگی نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں بمعہ برادری سمیت میر بابو محمد امین عمرانی کی حمایت کرتے ہوئے الیکشن میں جانی و مالی تعاون کی یقین دہانی کرادی ۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پار ٹی حلقہ پی بی 12تمبو کے نامزد امیدوار میر بابو محمد امین عمرانی نے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمشیہ غریب عوام کی خدمت کی ہے نواز حکومت نے قوم کو مایوس کر دیا ہے مہنگائی بیروزگاری عروج پر ہے ملکی معیشت زوال پذیر ہے ملک میں گیس اور بجلی کا بدترین بحران حکومتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے حکمرانوں نے ووٹ کے بعد عوام کو بھلا دیا اور اب عوام نے انہیں بھلا دیا ہے آنے والے انتخابات میں عوام مطلب پرست سیاستدانوں کو شکست دے کر حقیقی اور مخلص قیادت کے حق میں ووٹ دے تاکہ علاقے کی ترقی ممکن ہو سکے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد پارٹی ہے جس نے ملک میں جمہوریت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرازنہ پیش کیا اور عوام کے حقوق سے ہٹ کر کوئی بات نہیں کی بھٹو خاندان کی قربانیوں کے باعث ملک میں جمہوریت چل رہی ہے پی پی پی کے دور حکومت میں عوام کے کئی بنیادی مسائل حل ہوئے پیپلز پارٹی نے چار ڈکٹیٹر ز کا مقابلہ کیا اور عوام کی طاقت سے آمریت کو شکست دی منتخب نمائندوں نے صرف کاغذی کاروائی کرکے اربوں روپے کی کرپشن و لوٹ مار کی ہے عوام موجوہ حکمرانوں سے تنگ ہو چکے ہیں پی پی پی میں جوق در جوق لوگ شمولیت کر رہے ہیں آنے والے 2018الیکشن میں بلاول بھٹو زرداری پاکستان کے وزیراعظم ہونگے اور چاروں صوبوں میں پاکستان پیپلزپارٹی کلین سوئپ کرے گی انہوں نے کہا کہ شہید بی بی مشن کو پایہ تکمیل پہنچانے ان کے چاہنے والوں نے عہد کر لیا ہے کہ وہ شہید جمہوریت بے نظیر بھٹو کے سوچ کو آگے لائے گئے اور عوام کے حقوق کی جنگ میں وہ پی پی پی کے ساتھ ہیں آج ملک کو اندرونی اور بیرونی مسائل کا سامنا ہے درپیش مسائل اور چیلنجز کا مقابلہ پی پی پی کی قیادت کر سکتی ہے۔