گولن گول پن بجلی منصوبے کا تیسرا یونٹ اگست تک پیداوار شروع کردیگا

پیر جون 17:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) گولن گول پن بجلی منصوبے کا تیسرا یونٹ اس سال اگست تک پیداوار شروع کردے گا۔ پن بجلی منصوبے کے پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد جاوید آفریدی نے سرکاری ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منصوبہ تقریباً30 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

منصوبے کے پہلے دو یونٹس پہلے ہی مکمل کئے جاچکے ہیں۔ تیسرے یونٹ کی تکمیل کے ساتھ بجلی کا یہ منصوبہ 108میگاواٹ کی پوری صلاحیت کے ساتھ بجلی کی پیداوار شروع کردے گا۔

متعلقہ عنوان :