ْملکی انتخابات میں اچھی شہرت کے حامل افراد کو منتخب کیا جائے،نگراں وزیر اطلاعات جمیل یوسف

سیاستدانوں نے پاکستان کا کباڑا کردیا ہے،سراج قاسم تیلی، اجتماعی طور پرٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی حمایت کی جائے،عارف حبیب ایس ایم منیر کی عید ملن تقریب میں معین الدین حیدر،سردار یاسین ملک،زبیرطفیل،گلزار فیروز سمیت تاجررہنمائوں کی شرکت

پیر 18 جون 2018 17:20

�راچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) نگراں صوبائی وزیرجمیل یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان کے نظام میں درستگی کی ضرورت ہے،ٹیکس دینے والا ہروزیر اور مشیر کو جھک کر سلام کرنے کے بجائے بے خوف وخطر ان سے اپنے مسائل حل کروائے دوسری صورت میں یہ کہنا چھوڑ دیں کہ ملک ختم ہوگیا ہے،ہر حکومت اپنے ایڈوائزری بورڈ میں نجی شعبے کو شامل کرے،ملکی انتخابات میں اچھی شہرت کے حامل افراد کو منتخب کیا جائے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو پھر لوٹ مار کرنے والے ہم پر حکمرانی کیلئے آجائیں گے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ اور سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹڈاپ ایس ایم منیراوران کی اہلیہ کی جانب سے مقامی ہوٹل میں بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں دی گئی عید ملن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی،عارف حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب،سردار یاسین ملک، ایس ایم منیر،ایف پی سی سی آئی کے سابق صدرزبیرطفیل،یو بی جی کے ترجمان گلزار فیروز،خالدتواب،ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ نے بھی خطاب کیا جبکہ ایف پی سی سی آئی کے سینئرنائب صدر مظہراے ناصر، نائب صدور طارق حلیم،زاہد سعید،وحید احمد،سعیدہ بانو،سینیٹر عبدالحسیب خان، مناظر اے ناصر،عمران فاروقی،سابق گورنر سندھ معین الدین حیدر،وسیم وہرہ،فاروق افضل،فرحان حنیف،ایس ایم طارق،ایس ایم جاوید، انجم نثار، ایس ایم پرویز، طاہرخالق،اے کیو خلیل،نوراحمد خان، ممتازشیخ،محمدسلیم میمن،احمدچنائے،جاوید میر،کموڈوراکبرنقوی،شکیل ڈھینگڑا،دانش خان،ندیم خان،جاوید غوری،جوہرعلی قندھاری،مسزرضوانہ شاہد، اشرف میا، فرحان الرحمان، زکریا صدیقی، ناصر الدین شیخ،انورقریشی اور دیگر بھی موجود تھے۔

نگراں وزیر اطلاعات جمیل یوسف نے کہا کہ سیاستدانوں کے پاس دماغ نہیں ہے ورنہ پاکستان کا براحال نہ ہوتا، جب میں نے نگراں وزیر کی حیثیت سے اپنا دفتر سنبھالا تو دیکھا کہ جانے والے وہاں سے کمپیوٹر،،ایئرکنڈیشنر اور میز کاتمام سامان اٹھا کر لے گئے تھے بلکہ مجھے ایک سوئیپر بھی اپنے نجی دفتر سے بلانا پڑا،ہماری ملکی معیشت مشکلات سے دوچار ہے لیکن اگر ایف پی سی سی آئی اورچیمبرز آف کامرس صحیح ہوجائیں تو ہمارا ملک خراب ہوہی نہیں سکتا۔

سراج قاسم تیلی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ ہر وزیر اور مشیر، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے منہ پر سچ بولا،اسحاق ڈار نے صرف اس لئے چیمبر آنے سے انکار کردیا کیونکہ ہم انکی خوشامد کرنے کے بجائے ان سے مطالبات کرتے تھے،سیاستدانوں نے پاکستان کا کباڑا کردیا ہے لیکن اگر بزنس کمیونٹی سچ بولے تو حکومت کی مجال نہیں کہ پالیسیاں غلط بنا سکے،ہمارے کسی سے بھی ذاتی اختلافات نہیں بلکہ ہم صرف ایشوز کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم کو دوسال پہلے لانا چاہیئے تھا،یہ ایک بہتر اسکیم ہیسراج قاسم تیلی نے دعا کی کہ ایس ایم منیرکینیڈا سے مکمل طور پر صحتیاب ہوکر پاکستان واپس آئیں۔عارف حبیب نے اپنے خطاب میںکہا کہ اس وقت جاری مالیاتیخسارہ سب سے بڑا مسئلہ ہے اور اسی مسئلے کے حل کیلئے ایمنسٹی اسکیم لائی گئی،ہمیں اجتماعی طور پر اس اسکیم کی حمایت کرنی چاہیئے بلکہ اس کی تشہیر کیلئے پروگرامز کئے جائیں،یہ ایمنٹی ہماری بزنس کمیونٹی اور ملکی معیشت کیلئے لائف سیونگ میڈیسن ہے۔

ایس ایم منیر نے کہا کہ دعا ہے کہ ملک میں عام انتخابات وقت پر ہوں اور اچھے لوگ منتخب ہوکر ایوانوں میں پہنچیں،اس الیکشن میں بزنس کمیونٹی سے وابستہ کئی افراد حصہ لے رہے ہیں جنہیں ہماری مکمل حمایت ہے،یہ امیدوار چاہے کسی بھی جماعت سے ہوں لیکن ہماری جمات صرف بزنس کمیونٹی ہے۔انہوں نے کہا کہ یو بی جی کے چیئرمین افتخار علی ملک،یو بی جی کینیڈا چیپٹر کے چیئرمین نوید بخاری اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی زبیرطفیل کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملکی معیشت کی درستگی کیلئے نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر فیڈریشن ، چیمبر زکی قیادت سے ملیں اور مشاور ت کریں ، ایکسپورٹرز کے ریفنڈز کی رقم دوبارہ پونے چار ارب روپے تک پہنچ چکی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم نے سراج قاسم تیلی کی تجویز پر جعلی ایسوسی ایشنز اور چیمبرز کے خاتمے کی مہم چلائی اور کئی ایسوسی ایشنز ختم کیں مگرڈائریکٹرجنرل ٹریڈ آگنائزیشن (ڈی جی ٹی او)غلط ٹریک پر چل رہے ہیں اور ایسی ایسوسی ایشنز کو ختم کرنے کے درپے ہیں جو بالکل صحیح ہیں۔ ایس ایم منیر نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی کے انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں اور یو بی جی آئندہ سال کیلئے بلوچستان سے صدرکے عہدے پر بہترین امیدوار نامزد کرے گا۔

انہوں نے بزنس کمیونٹی سے کہا کہ وہ انکی صحت یابی کیلئے دعا کریں اورمیں کینیڈا میں علاج کے دوران کڈنی ٹرانسپلانٹ کیلئے بھی ڈاکٹروں کے بورڈ سے مشاورت کرونگا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے زبیرطفیل،گلزار فیروز،خالدتواب اور اختیار بیگ نے کہا کہ بزنس کمیونٹی متحد رہ کر مسائل کے حل کیلئے آواز بلندکرے، پاکستان کی معیشت کو سخت چیلنجز ہیں،بڑھتی ہوئی درآمدات اور گرتی ہوئی برآمدات تجارتی خسارے میں اضافے کا سبب ہیں اور اگر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے کمایا گیا سرمایہ پاکستان نہ آتا تو ملک شدید بحرانی کیفیت سے دوچار ہوتا،ہماری خوہش ہے کہ ہمارے ملک کی اکنامی درست ہوتاکہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے۔