پاکستان اسوقت سنگین بحرانوں کا شکار ہے،حاجی سیف اللہ خان کاکڑ

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی ملک کو موجودہ بحرانوں سے باہر نکال سکتے ہیں ،امیدوارحلقہ این اے 264

پیر جون 17:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 264سے امیدوار حاجی سیف اللہ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اسوقت سنگین بحرانوں کا شکار ہے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی ملک کو موجودہ بحرانوں سے باہر نکال سکتے ہیں عوام 25جولائی کوہونے والے انتخابات میں کرپٹ ،بدعنوان اور عوام کا پیسہ لوٹنے والوں کو ووٹ کی پرچی سے مسترد کردیں گے۔

یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر عید ملنے کیلئے آنے والے پارٹی کے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل انتہائی تابناک ہے ،ملک کو اندھیرے میں دھکیلنے والے دوبارہ کبھی بھی اقتدار میں نہیں آ سکیں گے،پارٹی میں نئے آنے والے عمران خان کی جدوجہد کو دیکھتے ہوئے ان کے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام آئندہ عام انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت سے لوٹ مار اور کرپشن کو فروغ دینے والوںکی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے،،پی ٹی آئی بھرپور تیاری کیساتھ انتخابی میدان میں اتررہی ہے اور اقتدار کی باریاں لینے والوں کو شکست فاش سے دوچار کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ 2013ء کے انتخابات میں عوام سے ووٹ لینے وا لے قوم پرستوں نے عوام کی کوئی خدمت نہیں کی بلوچستان کی ترقی کیلئے آنے والے اربوں روپے کے فنڈز خوربرد کرکے اپنے بینک بیلنس میںاضافہ کیا انشاء اللہ 2018ء کے انتخابات میں پی ٹی آئی عوام کے ووٹوںسے کامیابی حاصل کرکے اقتدار میں آکر انکا کڑا احتساب کریگی ۔حاجی سیف اللہ خان کاکڑ نے کہا کہ 25جولائی کا سورج پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا ۔