قومی کبڈی ٹیم ماسٹر کبڈی کپ میں شرکت کیلئے (کل) دبئی روانہ ہوگی

پیر جون 17:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) 14 رکنی قومی کبڈی ٹیم ماسٹر کبڈی کپ میں شرکت کیلئے (کل) بدھ کو دبئی روانہ ہوگی۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد سرور رانا کے مطابق قومی ٹیم کا دستہ 18 ارکان پر مشتمل ہوگا جس میں 14کھلاڑی اور 4 آفیشلز شامل ہیں ٹیم کی قیادت ناصر علی کریں گے۔

(جاری ہے)

کوچنگ کے فرائض کرنل نبیل احمد، ٹیم منیجر کے رانا امجد علی اور ریفری کے بادشاہ گل انجام دیں گے۔

ٹورنامنٹ میں 6 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے گروپ اے میں پاکستان کے ساتھ روایتی حریف بھارت اور کینیا کو رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں ایران،، جنوبی کوریا اور ارجنٹائن شامل ہیں۔ پاکستان روایتی حریف بھارت کے خلاف 22 جون کھیلے گا۔ یہ ٹورنامنٹ 30 جون تک جاری رہے گا۔