نگراں وزیراعلیٰ سندھ سے اعلیٰ سرکاری افسران، سول سوسائٹی، سابق بیورو کریٹ ودیگر مکتبہ فکر کے لوگوں کی عید ملاقات

پیر 18 جون 2018 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) نگراں وزیراعلیٰ سندھ فضل الرحمن نے عیدالفطر کے روز وزیراعلیٰ ہائوس میں اعلیٰ سرکاری افسران، سول سوسائٹی کے لوگوں، سابق بیوروکریٹ ودیگر مکتبہ فکر کے لوگوں سے ملے اور عید کی مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

عید ملنے والوں میں سندھ کے نئے چیف سیکریٹری میجر (ر) اعظم سلیمان، نئے آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کے علاوہ یو اے ای، افغانستان اور دیگر ملکوں کے کراچی میں قونصل جنرل شامل تھے۔ اس موقع پر انہوں نے وزیراعلیٰ ہائوس کے اسٹاف سے بھی عید ملی۔ دریں اثناء مہمانوں کی خاطر تواضع پرلطف مٹھائیوں، شیر خورمہ اور لذیذ کھانوں سے کیا گیا۔