Live Updates

نگراں حکومت اور انتخابات کرانے والے صاحبان کو چاہئے کہ وہ انتخابات پر عوام کا اعتماد بڑھائیں، سینیٹر مولا بخش چانڈیو

میں کہتا ہوں کہ عمران خان کے ہاتھوں میں وزیراعظم بننے کی لکیر نہیں ہے تو یہ لوگ ناراض ہوجاتے ہیں، قاسم آباد میں نماز عید کے بعد میڈیا سے بات چیت

پیر 18 جون 2018 17:50

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نگراں حکومت اور انتخابات کرانے والے صاحبان کو چاہئے کہ وہ انتخابات پر عوام کا اعتماد بڑھائیں۔ بداعتمادی اچھی نہیں ہے۔ کسی شخص یا پارٹی کو لاڈلہ کہیں گے تو الیکشن بے معنی ہوجائیں گے۔ میں کہتا ہوں کہ عمران خان کے ہاتھوں میں وزیراعظم بننے کی لکیر نہیں ہے تو یہ لوگ ناراض ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات ا نہوں نے قاسم آباد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایک پارٹی شکایت کرے۔ سندھ میں پیپلز پارٹی شکایت کرے تو انتخابات کیسے قبول ہوگا۔ مولا بخش چانڈیو نے سابق وزیراعظم کے بیان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا بیان اچھا نہیں ہے۔ خاقان عباسی نے کہا تھا کہ ملک محفوظ ہاتھوں سے غیر محفوظ ہاتھوں کی طرف جارہا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ لوگوں کو بتا رہے ہیں کہ آپ اب جیتیں گے نہیں کوئی دوسری پارٹی آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا اور فہمیدہ مرزا کے ٹھاٹ باٹ پیپلز پارٹی اور آصف علی زرداری کی وجہ سے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات