Live Updates

عیدالفطر کے دوسرے روز شہری تفریح کے لئے نکل پڑے، شہر کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا

پیر 18 جون 2018 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) عیدالفطر کے دوسرے روز شہری تفریح کے لئے نکل پڑے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عیدالفطر کے دوسرے روز شہریوں کی بڑی تعداد تفریحی مقامات پر جانے کے لئے گھروں سے نکل پڑی جس کے نتیجے میں کلفٹن، گلشن اقبال، گارڈن اور دیگر علاقوں میں سڑکوں پر ٹریفک کا دبائو بڑھ گیا اور ٹریفک جام ہوگیا۔

(جاری ہے)

سڑکوں پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں اور ٹریفک پولیس بے بس دکھائی دی۔ ہاکس بے، سی ویو، چڑیا گھر، الہ دین پارک، سفاری پارک، پی اے ایف میوزیم، عسکری پارک میں شہریوں کا غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔ ذرائع کے مطابق عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز چڑیا گھر اور سفاری پارک میں تقریباً 3 لاکھ 55 ہزار 244 لوگ آئے۔ اس موقع پر سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے اور پولیس کی اضافی نفری تعینات تھی۔
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات