یم کیو ایم کے کنوینر اور رابطہ کمیٹی کی بانی اور حق پرست شہداء کی قبروں پر حاضری

پیر 18 جون 2018 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈپٹی کنوینر کہف الوریٰ اور رکن رابطہ کمیٹی زاہد منصوری نے عید کے روز ایم کیو ایم کے شہید چیئرمین عظیم احمد طارق، شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق شہید اور حق پرست شہداء کی قبروں پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایم کیو ایم کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ خالد مقبول صدیقی، کہف الوریٰ اور زاہد منصوری نے عزیز آباد کے شہداء قبرستان میں حق پرست شہدائوں کی قبروں پر فاتحہ خوانی کی اور شہداء کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔