سرجانی ٹائون میں ڈاکوئوں نے سی این جی اسٹیشن کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنا لاکھوں روپے نقدی لوٹ لی

پیر 18 جون 2018 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) سرجانی ٹائون میں شہ زور ٹرک میں سوار ڈاکوئوں نے سی این جی اسٹیشن کے عملے کو تشدد کا نشانہ بنا کر یرغمال بنانے کے بعد دروازے توڑ کر لاکھوں روپے نقدی لوٹ لی اور توڑ پھوڑ کرکے اسٹیشن کو نقصان پہنچایا۔ گلشن اقبال کی رہائشی فیملی کو موٹر سائیکل سوار 6 ملزمان نے یرغمال بنا کر لوٹ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عید اور باسی عید کی درمیانی شب سرجانی ٹائون میں الرفیع سی این جی اسٹیشن پر شہ زور ٹرک میں سوار ایک درجن سے زائد مسلح ڈاکوئوں نے عملے کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور توڑ پھوڑ کرکے شیشے اور دروازے توڑ دیئے۔ ملزمان نے اسٹرنگ روم کی چابی نہ ملنے پر اسٹرانگ روم کا دروازہ توڑ دیا اور تجوری میں رکھی ہوئی 8 لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر لے گئے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان پونے گھنٹے تک دیدہ دلیری سے واردات میں مصروف رہے اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔ ادھر گلشن اقبال بلاک نمبر 4 کی رہائشی فیملی کو تین موٹر سائیکلوں پر سوار 6 مسلح ملزمان نے اس وقت گھیر کر لوٹ مار کی جب وہ رشتہ داروں سے ملنے کے لئے جارہے تھے۔