سائٹ سپرہائی وے پولیس نے ڈاکٹر کو جان سے مارنے کی دھمکی دے کر بھتہ طلب کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا

پیر جون 17:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) سائٹ سپرہائی وے پولیس کے مطابق فقیرا گوٹھ میں واقع کلینک کے مالک ڈاکٹر شبیر احمد انجم کو موبائل فون پر ایس ایم ایس پر جان سے مارنے کی دھمکی دے کر 80 ہزار روپے بھتہ طلب کیا گیا جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم ندیم کو گرفتار کرکے موبائل فون قبضے میں لے لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم کی بہن ڈاکٹر شبیر احمد کی گھریلو ملازمہ ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :