ملک کے دیگر شہروں کی طرح کراچی میں بھی عید الفطر جوش و جذبے سے منائی گئی
شہر میں تین ہزار سے زائد مساجد وامام بارگاہوں ، عید گاہوں اور کھلے مقامات پر نماز عید کے روح پر ور اجتماعات منعقد ہوئے نماز عید کے اجتماعات میں پاکستان کی سلامتی واستحکام ،امت مسلمہ کی سر بلندی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں
پیر 18 جون 2018 18:30
(جاری ہے)
عید الفطر کا اہم اور مرکزی اجتماع پولو گراونڈ میں منعقد ہوا جہاں گورنر سندھ ،میئر کراچی،ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمافاروق ستار ،خالد مقبول صدیقی ،عامر خان، خواجہ اظہار الحسن، کمشنر کراچی، چیف سیکر یٹری،معززین اور عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ نماز عید کے بڑے اور قابل ذکر اجتماعات ناظم آباد عید گاہ گراونڈ،نیشنل اسٹیڈیم،نشتر پارک، آرام باغ ، فیضان مدینہ، نیو میمن مسجد، دار العلوم کراچی ،ریلوے سٹی گراونڈ، عید گاہ مسجدجامع کلاتھ مارکیٹ و دیگر مقامات پر منعقد ہوئے۔ان اجتماعات میں علمانے پاکستان کی سلامتی و استحکام ، امن ، مسلم امہ کی سر بلندی،دہشت گردی کے خاتمے،پاک فوج کی کامیابی، امن و امان کی بحالی اور قدرتی آفات سے نجات کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ، عید کے مرکزی اجتماعات کے لیے خصوصی سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے ۔شہر کی مرکزی مساجد اور عید گاہ کے باہر رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعینات کی گئی تھی ۔مزید اہم خبریں
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.