دینی جماعتوں کا اتحاد ایم ایم اے کراچی سمیت ملک بھر میں حیران کن نتائج دے گا، اسد اللہ بھٹو

قوم اپنے ووٹ کی پرچی سے کرپٹ قیادت کا احتساب اورعلمائے کرام صادق وامین قیادت کے انتخاب کے لیے اپنا کردار ادا کریں

پیر جون 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل کے مرکزی رہنما اور این اے 242سے قومی اسمبلی کے امیدوار اسداللہ بھٹو نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل اسلامی وخوشحال پاکستان اورروشن مستقبل کی نوید ہے ہے،اللہ کے خصوصی فضل اورعوامی حمایت سے ان شاء اللہ دینی جماعتوں کا اتحاد ایم ایم اے کراچی سمیت ملک بھر میں حیران کن نتائج دے گا۔

(جاری ہے)

قوم اپنے ووٹ کی پرچی سے کرپٹ قیادت کا احتساب اورعلمائے کرام منبرومحراب کے پلیٹ فارم سے پچیس جولائی کو صادق وامین قیادت کے انتخاب کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں اپنے حلقہ انتخاب میں مختلف اجتماعات،،عید ملنے والے وفود اورعلامئے کرام سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مجلس عمل اقتدارمیں آکرشریعت کا نظام،سودی لعنت،،مہنگائی وبیروزگاری کاخاتمہ اورمدینہ جیسی مثالی ریاست قائم کرکے عوام کو بلاتفریق و عدل وانصافاورآزاد وخودمختار پالیسی کے ذریعے ملکی عزت وقارکو بحال کرے گی۔