Live Updates

شہباز شریف اور ترکی کے صدر طیب اردگان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،عید کی مبارکباد

دونوں رہنمائوں نے پاک ترک تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی

پیر 18 جون 2018 18:40

شہباز شریف اور ترکی کے صدر طیب اردگان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ،عید ..
لندن /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف اور ترکی کے صدر طیب اردگان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، دونوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔دونوں رہنمائوںکے درمیان پاک ترک تعلقات اور باہمی.دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تفصیل.سے بات ہوئی ۔

طیب اردگان نے بالخصوص پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے بارے میںپوچھا اور ان کیلئے اپنی نیک خواہشات پہنچانے کا کہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بیگم کلثوم نواز کی صحت کے بارے میں بھی پوچھا اور ان کی.جلد صحت یابی کی دعا کی ۔میاں شہباز شریف نے ترکی کے 24جون کے انتخابات کے لیے طیب اردگان کو گڈ لک کہا اور انتخابات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا،ترکی کے صدر طیب اردگان نے فلسطین کے مسئلہ پر پاکستان کے کردار کی تعریف بھی کی جس پر ترکی ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے ،ترکی کے صدر نے پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے صدر نے ترکی کے وزیر اعظم کو بھی الگ عید مبارک کہا،دونوں رہنمائوں نے پاک ترک تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات