Live Updates

تحریک انصاف اقتدار کیلئے نہیں پاکستان کے حالات بدلنے کیلئے جہدوجہد کررہی ہے، شاہ محمود قریشی

سندھ کے لوگوں میں احساس محرومی پایا جاتا ہے، پیپلزپارٹی کے دس سالہ دور اقتدار میں کراچی کو کچراخانہ بنادیا ، کراچی میں امن ہے تو رینجرز کی وجہ سے ہے،مرکزی رہنماتحریک انصاف

پیر 18 جون 2018 19:10

عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اقتدار کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے حالات بدلنے کے لئے جہدوجہد کررہی ہے۔ پی ٹی آئی عوام کیلئے امید کی کرن بن چکی ہے۔ آج سندھ کے لوگوں میں احساس محرومی پایا جاتا ہے۔ پیپلزپارٹی کے دس سالہ دور اقتدار میں کراچی کو کچراخانہ بنادیا۔

آج اگر کراچی میں امن ہے تو رینجرز کی وجہ سے ہے۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے عمرکوٹ میں ایک بڑے جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری نے مک مکا کی سیاست کی آج بھٹو والی پیپلزپارٹی نہیں یہ زرداری پارٹی بن چکی ہے پیپلزپارٹی کو پنجاب میں توامیدوار ہی نہیں مل رہے ہیں پنجاب میں پیپلزپارٹی کا صفایا ہوگیا ہے مخدوم شاہ محمود قریشی نیکہا سندھ کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں شاہ محمود قریشی نیکہا کہ تحریک انصاف نے لوگوں کو اپنے حقوق کیلیے آواز بلند کرنے اپنے حقوق کیلیے اٹھ کھڑے ہونے کا حوصلہ دیا انہوں نے کہا کہ انہیں سندھ اور پاکستان کے حالات کی بڑی فکر ہیوہ یہاں قومی اسمبلی کی نشست کیلیے نہیں بلکہ حالات بدلنے اور رجعت پسندوں کا مقابلہ کرنے کے لیے آئے ہیں شاہ محمود قریشی نے عوام سے کہا کہ اس جہدوجہد میں جو میرا ساتھ دیں شاہ محمود قریشی نیکہا کہ آصف علی زرداری نے میرا مقابلہ کرنے کے لیے حامد سعید کاظمی کو کہا کہ پیسے دونگا تم مخدوم کے خلاف الیکشن لڑوں مگر حامد سعید نے آصف زرداری کی پیشکش کو ٹھکرا دیا شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میرے خاندان کو تقسیم کیا گیا ارباب غلام رحیم کے خاندان کو تقسیم کیا گیا انہوں نے کہا کہ ہمارے سر کٹ تو سکھتے ہیں مگر جھک نہیں سکھتے شاہ محمود قریشی نیکہا کہ سندھ میں ہمارے لوگوں کو بدترین سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا لوگوں کے واٹر کورس بند کردیے گئے انہوں نیکہا ظالموں خدا کا خوف کرو اللہ کی پکڑ سے ڈرو اس سے قبل جلسے عام سے جی ڈی ای کے رہنما اور سندھ کے سابق وزیراعلی ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشااللہ سندھ میں پیپلزپارٹی کو شکست دی جائے گی عوام سندھ میں پیپلزپارٹی سے نجات کیلیے ھمارا ساتھ دیں ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نیکہا کہ جی ڈی ای سندھ میں پیپلزپارٹی کا بھرپور مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے انشااللہ عوام کو الیکشن میں سرپرائز دینگے جلسے عام سے سابق ایم این اے لال مالھی جی ڈی ای کے رہنما فقیر جادم منگریو وغیرہ نے بھی خطاب کیا عمرکوٹ میں تحریک انصاف نے بھرپور سیاسی پاور شو کیا جلسے میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی شاہ محمود قریشی کا انتہائی شاندار استقبال کیا گیا شاہ محمود قریشی آج دن میں تھر کے لیے روانہ ہوجائے گئے تھر میں مختلف گاں گوٹھوں میں شاہ محمود قریشی مختلف عوامی اجتماعات سے خطاب کرینگے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات