34 سالہ تاریخ میں آسٹریلیا کی ون ڈے میں خراب رینکنگ ،ْ پاکستان پانچویں پوزیشن پر

پیر 18 جون 2018 19:10

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں عالمی چمپئن ٹیم آسٹریلیا 34 سال میں پہلی بار کم ترین رینک نمبر 6 پر پہنچ گئی، پاکستان پانچویں پوزیشن پر ہے۔انگلینڈ میں آسٹریلیا کی پے در پے شکست نے اسے دوہرا صدمہ پہنچایا۔

(جاری ہے)

پانچ میچز کی سیریز میں خسارہ دو صفر ہوگیا ہے ، ساتھ ہی عالمی رینکنگ میں بھی آسٹریلیا 34 سال بعد چھٹے نمبر پر آیا ہے۔آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے حساب سے انگلینڈ پہلی پوزیشن پر ہے،پاکستان ٹیم طویل عرصے بعد پانچویں پوزیشن پر پہنچی ہے ۔بھارت کا رینکنگ میں دوسرا، جنوبی افریقا کا تیسرا اور نیوزی لینڈ کا چوتھا نمبر ہے

متعلقہ عنوان :