مین اسٹرائیکر نیمار جونئیر بھی انجری کا شکار ہو گئے

پیر 18 جون 2018 19:10

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء)ورلڈ کپ فٹ بال کے پہلے ہی میچ میں برازیل کو شدید نوعیت کے دو دھچکے لگے ، ایک تو ٹیم سوئٹزرلینڈ کو شکست دینے میں ناکام رہی، پھر مین اسٹرائیکر نیمار جونئیر بھی انجری کا شکار ہو گئے۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ میں پانچ بار کی عالمی چمپئن ٹیم برازیل اور سوئٹزرلینڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ میچ کے 14ویں منٹ میں برازیل کے مین اسٹرائیکر نیمار کے پائوں میں شدید چوٹ لگی ۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیمار فٹنس مسائل سے دوچار ہو گئے ہیں۔ پورے میچ میں ان کے خلاف 10 بار فائول پلے کیا گیا، اگلے ٹریننگ سیشن میں نیمار کی فٹنس کا جائزہ لیا جائے گا اور ممکن ہے جمعہ کو کوسٹاریکا کے خلاف ہونے والے میچ میں انہیں آرام دیا جائے ۔