سلمان خان نے باکس آفس پر ساری عیدی لوٹ لی

سلو میاں کی فلم ’ریس 3‘ کی ریکارڈ توڑ کمائی کا سلسلہ جاری ،ْ 2 دنوں میں ہی کروڑوں کی ففٹی کرلی

پیر 18 جون 2018 19:10

سلمان خان نے باکس آفس پر ساری عیدی لوٹ لی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ نے باکس آفس پر کمائی کے سارے ریکارڈ اپنے نام کرلیے۔

(جاری ہے)

فلم پہلے روز 29 کروڑ 17 لاکھ بھارتی روپے کی کمائی کرکے رواں سال کی پہلے روز کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی ہے ،ْ فلم نے دوسرے روز بھی 38 کروڑ 14 لاکھ بھارتی روپے کا بزنس کرکے مجموعی طور پر 67 کروڑ 31 لاکھ بھارتی روپے کی کمائی کرلی ہے۔

سلو میاں کی ’ریس 3‘ کی ریکارڈ کمائی کے بعد فلم تیسرے روز 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے کا امکان ہے جس کے بعد یہ 100 کروڑ کلب میں شامل ہونے والی ان کی 13 ویں فلم ہوگی۔یاد رہے کہ سلمان خان کے مدمقابل ’ریس 3‘ میں انیل کپور، بوبی دیول، جیکولین فرنینڈس اور ڈیزی شاہ نے مرکزی کردار کیا ہے ،ْ فلم کی ہدایت کاری ریموڈی سوزا نے سر انجام دی ہے۔