چودھری نثار پرویزمشرف کو باہر بھجوانے سے متعلق خود بتا چکے ہیں ،ْ جنرل راحیل شریف کو اپنی صفائی پیش کرنی چاہئے ،ْ پرویز رشید

پرویزمشرف خودواپس نہیں آئے گا، ریاست کو چاہئے اسے گریبان سے پکڑکر واپس لائے ،ْ نجی ٹی وی سے با ت چیت

پیر 18 جون 2018 19:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) سابق وفاقی وزیر اطلاعات اور مسلم لیگ (ن )کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ چودھری نثارسابق صدر پرویزمشرف کو باہر بھجوانے سے متعلق خود بتا چکے ہیں ،ْ جنرل راحیل شریف کو اپنی صفائی پیش کرنی چاہئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہاکہ پرویزمشرف خودواپس نہیں آئے گا، ریاست کو چاہئے اسے گریبان سے پکڑکر واپس لائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ غیر سیاسی افراد کا سیاست میں آنا ٹھیک نہیں،انتخابات منصفانہ نہیں خوف کی فضا میں ہو رہے ہیں۔پرویز رشید نے چودھری نثار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چودھری نثا رنے خود قطع تعلق کیا ہے، جوناراض ہیں وہ ناراضگی کی وجہ تو بتائیں ،سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک شخص کیلئے قومی بیانیے کو نہیں بدلا جا سکتا،کوئی نوازشریف کے بیانیے کیخلاف ہے ٹکٹ کا کیا سوال ،سڑک پر جائوں تو کوئی نہیں پوچھتانثارکو ٹکٹ کیوں نہیں دیا۔