بلوچستان عوامی پارٹی کا منشور بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت کرناہے، عتیق الرحمن کاکڑ

انتخابات میں پارٹی بھر پور کامیابی حاصل کرکے اقتدار میں آکر احساس محرومی ختم کر یگی ،رہنمابلوچستان عوامی پارٹی

پیر 18 جون 2018 19:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جون2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما اور قبائلی شخصیت عتیق الرحمن کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کا منشور بلا رنگ و نسل عوام کی خدمت کرناہے انشاء اللہ 25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں پارٹی بھر پور کامیابی حاصل کرکے اقتدار میں آکر صوبے کے عوام میں پائی جانے والی احساس محرومی کی خاتمے اورانکے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پراقدامات اٹھائیں گی عوام انتخابات میں آزمائے ہوئے لوگوں کو ووٹ دینے کی بجائے بی اے پی کے امیداروں کو ووٹ دیکر کامیاب بنائیں ہم عوام کو یقینی دلاتے ہیں کہ بلوچستان عوامی پارٹی انہیں مایوس نہیں کریگی۔

یہ بات انہوں نے بوستان میں عید الفطر کی مبارکباددینے کیلئے آنے والے قبائلی عمائدین اور بلوچستان عوامی پارٹی کے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

عتیق الرحمان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود 70سال سے احساس محرومی اور پسماندگی کا شکار ہے ماضی میں برسراقتدارآنے والی جماعتوں اور وفاقی حکومتوں نے بلوچستان کو ہمیشہ نظر انداز کیا جسکے باعث بلوچستان عوامی پارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔

بلوچستان عوامی پارٹی نے اپنے قیام کے مختصر عرصے میں ہی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ بلوچستان عوامی پارٹی 25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں عوام کے ووٹوں کی طاقت سے برسراقتدار آکر عوام میں پائی جانے والی احساس محرومی کے خاتمے اورانہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے گی عوام 25جولائی کو بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ دیکر بھاری اکثریت سے کامیابی دلائیں تاکہ پارٹی عوام کے حقوق کاہر فورم پر دفاع کرسکے۔

متعلقہ عنوان :