چوہدری نثار نے مخالفین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی،انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا

مخالفین جان لیں کہ میں اکیلا نہیں ہوں ، چکری کا حلقہ مخالفین کے لیے مکا ہے،چوہدری نثار کا چکری میں جلسے سے خطاب

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر جون 19:16

چوہدری نثار نے مخالفین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی،انتخابی مہم شروع ..
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-18 جون 2018ء) ::چوہدری نثار نے مخالفین کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی،انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کردیا۔۔چوہدری نثار نے چکری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مخالفین جان لیں کہ میں اکیلا نہیں ہوں ، چکری کا حلقہ مخالفین کے لیے مکا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے آج سے باقاعدہ اپنی الیکشن کمپئین شروع کرنے کا اعلان کر دیا ۔

اس موقع پر چوہدری نثار نے کہا میں نواز شریف کا نہیں بلکہ نواز شریف میرا مقروض ہے۔۔چوہدری نثار نے اس موقع پر چکری میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چاہتاتھاکہ آج ن لیگ اورنوازشریف کےحوالےسےکھلی باتیں کروں۔ارادہ تھا کہ بہت سی دل کی باتیں کھل کر سامنے رکھوں۔میڈیا کےسامنےبہت سی باتیں نہیں کرسکتا۔

(جاری ہے)

نوازشریف اوران کی بیٹی کاجوکرداررہا وہ سامنےلاناچاہتاہوں۔

بیگم کلثوم نوازکی طبیعت خراب ہے۔۔نوازشریف اورن لیگ کےساتھ چند ماہ سےجوکچھ ہورہاہےبتانےکایہ موقع نہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کا مجھ پر نہیں میرا اس پر اور اس کے خاندان پر قرض ہے۔34 سال سے میں نے نواز شریف کا بوجھ اٹھایا۔جب پارٹی بنا رہے تھے،اس وقت صرف15،20 لوگ تھے۔۔نواز شریف اہل نہیں تھے کہ پارٹی کے سربراہ بن سکیں۔۔میاں نواز شریف بہت زیادہ سینیر یا اہل نہیں تھے۔

اس م،وقع پر انہوں نے اپنی انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ حلقہ پورے ملک کی سیاست کا مرکز بن چکا ہے ،میرےنوجوانو اٹھو اور اٹھ کر اپنے جذبے کو محنت میں بدل دو اور الکیشن کے لیے تیاری کر لو۔انکا کہنا تھا کہ میں نے سیاست میں آکر کوئی فیکٹری نہیں بنائی بلکہ خدمت کی ہے اور آپ لوگ میرے حلقے میں آئیں آپکو یہاں میری خدمت کے اتنے نشان نظر آئیں گے کہ آپ کے لیے گننا م،شکل ہو جائے گا۔انکا مزید کہنا تھا کہ مخالفین یہ مت سمجھیں کہ میں یہاں اکیلا ہوں ،یہاں آکر دیکھیں عوام کا جم غفیر بتاتا ہے کہ عوام کس کے ساتھ ہے۔