دریاخان ،کراچی سے اسلام آباد عید منانے کے لئے جانے والا خاندان چاند رات کو ایم ایم روڑ پرحادثے کا شکار ہو گیا

دوافراد جاں بحق چار شدید زخمی

پیر 18 جون 2018 19:40

دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) کراچی سے اسلام آباد عید منانے کے لئے جانے والا خاندان چاند رات کو ایم ایم روڑ پرحادثے کا شکار ہو گیاحادثے میں دوافراد جاں بحق چار شدید زخمی حادثہ پراڈو گاڑی الٹنے کے باعث پیش آیا تفصیلات کے مطابق چاند رات کونارتھ ناظم آبا د کراچی سے سید خالد حسن شاہ اپنی فیملی کے ساتھ پراڈو گاڑی نمبری5470پی سی پر عید منانے کے لئے اسلام آباد جاہا تھا کہ ایم ایم روڑ چاندنی چوک کے قریب گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجہ میں سید خالد حسن اور ان کا ڈرائیور اللہ ڈتہ موقع پر جاں بحق جبکہ اس کی بیوی ،دوبیٹے اور ایک بیٹی شدید زخمی ہوئے جن کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے سیدخالدحسن شاہ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ کے چیئرمین تھے