سرگودھافیصل آباد روڈپر ٹریفک حادثہ میں تیزرفتارکارکی ٹکرسے دونوجوان جاں بحق ہوگئے

پیر 18 جون 2018 19:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) سرگودھافیصل آباد روڈپر ٹریفک حادثہ میں تیزرفتارکارکی ٹکرسے دونوجوان جاں بحق ہوگئے،پولیس کے مطابق چک نمبر46جنوبی کے رہائشی دودوست محمدیونس اور اعظم حسین موٹرسائیکل پر سرگودھا میں اپنے دوستوں سے مل کر واپس آرہے تھے،کہ چک نمبر110جنوبی کے قریب مخالف سمت سے آنیوالی تیزرفتارکارنمبری 366ایل ای سی جسے نامعلوم ڈرائیورانتہائی لاپرواہی اور تیز رفتاری سے چلارہاتھاانہیں ٹکرمارکر کچل دیا،جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے اور بعدازاں ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے،کارکاڈرائیور حادثہ کے بعدفرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،متوفیان کی نعشیں ضروری کاروائی کے بعدورثاء کے حوالہ کردیا گئیں،اور نامعلوم کارڈرائیورکیخلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی گئی ہے،