سرگودھا کے علاقے سگھ بالامیں نوجوان نے فائرنگ کرکے سوتیلی ماںکوموت کے گھاٹ اتاردیا، مقدمہ درج

پیر جون 19:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) تھانہ میانی کے علاقہ سگھ بالامیں عیدکے روز گھریلوتنازعہ پر نوجوان نے اپنے دوساتھیوں کی مددسے فائرنگ کرکے سوتیلی ماںکوموت کے گھاٹ اتاردیا،،پولیس کے مطابق ملکوال منڈی بہاوالدین کے رہائشی محمداشرف نے اپنی دوسری بیوی پروین بی بی کو گھریلوجھگڑے پرچندماہ قبل طلاق دیدی جس نے اپنے سابق شوہر محمداشرف کیخلاف فیملی کورٹ میں دعوی دائر کررکھاہے جس کی رنجش پر محمداشرف کے پہلی بیوی کے بیٹے علی مصطفی نے اپنے باپ کی ایماء پر دوساتھیوں کی مددسے عین نماز عید کے دوران گھر میں گھس کر اپنی سوتیلی ماں پروین بی بی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ،واردات کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے،مقتولہ کے بھائی محمدآصف کے بیان پرقتل کامقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی گئی ہے۔