گوجرخان ، بیکری کار خانہ کے باہر سوئی گیس کی سروس لائن سے گیس لیکج کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی

پیر 18 جون 2018 19:40

گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) گنجان آباد ی کے محلہ میں بیکری کار خانہ کے بیرون سوئی گیس کی سروس لائن سے گیس لیکج کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی،اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کے برعکس بڑھتی ہوئی آگ نے آناًفاناً گیس میٹر ،دوسری گیس تنصیبات اوربجلی کی لائنوں کوبھی اپنی لپیٹ میں لینا شروع کر دیا،آئی این پی کے مطابق ریسکیو1122والنٹئیر ز نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر آ گ پر قابو پا لیا، اورپوری آبادی کسی بڑے حادثہ سے بال بال بچ گئی،نمازِعید کے فوراً بعد پیش آنیوالے اس واقع کی اطلاع ملتے ہی سوئی گیس کے ایسوسی ایٹ انجینئر سجاد کی حسب ہدایت ایمر جنسی ٹیم نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر گیس لیکیج پر قابو پاتے ہوئے گیس تنصیبات کی مر مت مکمل کر لی

متعلقہ عنوان :