Live Updates

صورتحال کشیدہ ہو گئی، بنی گالہ پر دھاوا بول دیا گیا

ٹکٹوں کی تقسیم پاکستان تحریک انصاف کے گلے پڑ گئی، بنی گالا میں عید کے تیسر ے دن بھی احتجاج کاسلسلہ جاری،کارکنوں کےمزید قافلےاحتجاج کےلیےبنی گالاپہنچ گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 18 جون 2018 19:49

صورتحال کشیدہ ہو گئی، بنی گالہ پر دھاوا بول دیا گیا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-18 جون 2018ء) :ٹکٹوں کی تقسیم پاکستان تحریک انصاف کے گلے پڑ گئی۔ بنی گالا میں عید کے تیسر ے دن بھی احتجاج کاسلسلہ جاری،کارکنوں کےمزید قافلےاحتجاج کےلیےبنی گالاپہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے ملک کے طول عرض سے اپنے انتخابی امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف نے بہت سے نظریاتی کارکنان کو نظر انداز کر کے ایسے لوگوں کو ترجیح دی گئی جو نئے نئے تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے تاہم اپنے علاقے میں خاصا اثر و رسوخ رکھتے تھے اور پہلے سے ابھی اپنے حلقوں میں الیکشن یا تو جیت چکے تھے یا پھر جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس اعلان کے بعد پاکستان تحریک انصاف کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ نظریاتی کارکنان نے ٹکٹیں نہ ملنے پر واویلا کھڑا کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس روز ٹکٹوں کی تقسیم کی گئی تھی اسی روز سے تحریک انصاف کے کارکنان نے بطور احتجاج بنی گالہ کے سامنے ڈیرے جما لئیے تھے ۔یہ شکایت پورے ملک میں تحریک اںصاف کے کارکنان کو تھی۔تازہ ترین خبر یہ ہے کہ بنی گالا میں عید کے تیسر ے دن بھی احتجاج کاسلسلہ جاری ہے۔

کارکنوں کےمزید قافلےاحتجاج کےلیےبنی گالاپہنچ گئے۔یہ بھی خبر ہے کہ پی ٹی آئی گجرات کےکارکن بنی گالا میں عمران خان کےدفترمیں گھس گئے ہیں ۔کارکنوں نےجہانگیرترین کوبنی گالا سےباہرنکلنےسےروک دیا جبکہ بنی گالا میں کارکنوں کی ق لیگ کےخلاف شدیدنعرےبازی کی گئی ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ایک بارپھر کارکنوں کے پاس پہنچ گئے ہیں ۔

اس موقع پر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ ٹکٹوں کے فیصلوں میں12،12 گھنٹے بیٹھ کر تفتیش کی۔میں بھی انسان ہوں مجھ سے بھی غلطیاں ہوتی ہیں۔میں نے پہلے بھی کہا کہ اگرکسی کوغلط ٹکٹ ملاتو نظرثانی درخواست دیں۔ہم تین دن بیٹھنے لگے ہیں اور ان پٹیشن پرفیصلہ کریں گے۔جو شکایات آپ لے کرآئے ہیں ان پرنظرثانی کررہا ہوں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میرا آپ سے زیادہ یقین ہے کہ ہم یہ الیکشن جیتیں گے۔کبھی کبھی اللہ کسی قوم کو بدلنے کا موقع دیتا ہے،اس بار موقع ہمیں دیا ہے۔آپ کے جذبے کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ہاروں یا جیتوں مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔الیکشن میں صرف پانچ ہفتے رہ گئے ہیں۔اس پر کارکنان نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں تین دن تک دھرنا دیں گے۔

اگر آپ چور کو ٹکٹ دیں گے تو ہم کہاں جائیں گے۔اس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ اگر آپ یہیں ٹھہرے رہے تو ہم اپنا کام شروع نہیں کرسکیں گے۔یاد رہے کہ اس پہلے ہی عمران خان کی زیرصدارت پنجاب کےپارلیمانی بورڈ کا اجلاس شروع ہو چکا ہے۔ اجلاس میں پنجاب میں رہ جانے والے حلقوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پرغور کیا جا رہا ہے۔مزید یہ ہے کہ اجلاس میں ٹکٹوں پر آنے والے اعتراضات سے متعلق امور پر بھی غور کیا گیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات