نگران وزیرداخلہ کا اچانک قلعہ سیف اللہ تھانے کادورہ، دوران ڈیوٹی سے غیر حاضر ایس ایچ او سمیت پورے عملے کو معطل کردیا

پیر جون 20:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) نگران وزیرداخلہ بلوچستان عنایت کاسی نے قلعہ سیف اللہ تھانے کے اچانک دورے کے دوران ڈیوٹی سے غیر حاضر ایس ایچ او سمیت تھانے کے پورے عملے کو معطل کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نگران صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان عنایت کاسی ایڈؤوکیٹ نے پیر کو اچانک قلعہ سیف اللہ پولیس تھانے کا دورہ کیا اس دوران 25اہلکاروں میں سے 2اہلکار بغیر یونیفارم کے تھانے میں سورہے تھے جبکہ ایس ایچ او سمیت دیگر ڈیوٹی سے غیر حاضر پائے گئے جس پر صوبائی وزیرداخلہ عنایت کاسی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایچ او سمیت تھانے کے پورے عملے کو معطل کردیا۔