فٹبال ورلڈ کپ ،ْسوئیڈن نے جنوبی کوریا کو ایک صفر سے شکست دے دی

پیر جون 20:20

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جون2018ء) روس میں کھیلے جارہے فٹبال ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں سوئیڈن نے جنوبی کوریا کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔گروپ ایف میں شامل سوئیڈن اور جنوبی کوریا کے درمیان میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا اور دونوں ٹیموں کی جانب سے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کیے گئے لیکن کسی ٹیم کو کامیابی نہ ملی۔

(جاری ہے)

دوسرے ہاف میں میچ کے 65ویں منٹ میں سوئیڈن کے کپتان اینڈریو گرینڈوسٹ نے پینلٹی پر گول کر کے مخالف ٹیم پر سبقت حاصل کی جو میچ کے اختتام تک برقرار ہی۔سوئیڈش ٹیم 1958 کے بعد پہلی مرتبہ ورلڈکپ کا اپنا افتتاحی میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے۔گروپ ایف میں شامل دیگر دو ٹیموں جرمنی اور میکسکو کے درمیان گزشتہ روز ہونے والا مقابلہ میکسکو کے نام رہا اور دفاعی چمپئن جرمنی کی ٹیم میکسیکو کے ایک گول کے جواب میں کوئی گول نہ کرسکی۔