ڈی آئی خان کے نواحی گائوں کوٹلہ لودھیان میں چنگ چی رکشہ نہر میں جاگرا

60سالہ بزرگ خاتون ڈوب گئی،2خواتین زخمی ریسکیو1122کی امدادی ٹیموں نے چھ افراد کونہر سے نکال لیا

پیر 18 جون 2018 20:30

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) پہاڑ پور کے علاقہ ڈھکی موڑ کے قریب نواحی گائوں کوٹلہ لودھیان میں چنگ چی رکشہ نہر میں جاگرا2 خواتین زخمی‘ 60 سالہ بزرگ خاتون ڈوب گئی ‘تلاش جاری‘واقعہ کی اطلاع پرریسکیو1122کی امدادی ٹیموں نے چھ افراد کونہر سے نکال لیا۔تفصیلات کے مطابق تحصیل پہاڑ پور کے نواحی علاقہ ڈھکی کے گائوں کوٹلہ لودھیان میں چنگ چی رکشہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کی غفلت کے باعث سی آر بی سی نہر میں جا گرا۔

(جاری ہے)

رکشہ پر ڈرائیوراورتین خواتین سمیت سات افراد سوارتھے ۔واقعہ کی اطلاع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرارشد اقبال کی ہدایت پر ریسکیو1122کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرغوطہ خوروں کے ذریعے پانی میں ڈوبنے والی دو خواتین نسرین بی بی زوجہ محمد اقبال اور ممتاز بی بی زوجہ زرولی اقوام جائی ساکنان میرن جائی کو زخمی حالت میں نہر سے نکال لیاتاہم 60 سالہ بزرگ خاتون صاحباں بی بی زوجہ محمد نواز کی تلاش کے لیے غوطہ خوروں کی امداد ی سرگرمیاں جاری رہیں تاہم اس خاتون کے زندہ بچنے کے امکانات ختم ہوگئے تاہم پھر بھی غوطہ خوروں کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :