ژوب،بولان اور گڈانی میں پکنک کے دوران تودے تلے دبنے، سمندر اورندی میں ڈوبنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق ،11 زخمی ہو گئیں

پیر 18 جون 2018 20:30

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جون2018ء) بلوچستان کے ضلع ژوب،بولان اور گڈانی میں پکنک کے دوران تودے تلے دبنے، سمندر اورندی میں ڈوبنے سے 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہو گئیں۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ژوب کے علاقے سلیازی میں پکنک کے لئے جانے والے رحمت اللہ صافی اپنے تین بچوں کے ہمراہ پکنک منا رہے تھے کہ اس دوران ان پر تودہ آن گرا جس کے باعث 3 بچے 10سالہ نذیر، 6سالہ مطیع اللہ اور 5 سالہ نصیب اللہ موقع پر جاں بحق جبکہ حلقہ پی بی ژوب2 کے نامزد امیدواررحمت اللہ صافی، سمیع اللہ، صابر، عزیزالرحمٰن اور سیف الرحمٰن شدید زخمی ہو گئے ملبے تلے دبنے والے بچوں کی نعشوں اور زخمیوں کو 3 گھنٹے کی امدادی کارروائیوں کے بعد نکال لیا گیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد جاں بحق بچوں کے گھر میں گہرام مچ گیا جبکہ زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ادھر بولان میں پکنک کے لئے جانے والاکوئٹہ کے رہائشی رحمت اللہ اچکزئی ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا ہے جن کی نعش کو لیویز فورس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا ہے۔ دوسری جانب ژوب کے کلی برنج وئیر میں نہاتے ہوئے نوجوان عبدالستار ڈوب کر جان کی بازی ہار گیا ہے جن کی نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ گڈانی سمندر میں نہاتے ہوئے 6افراد ڈوب گئے تاہم موقع پر موجود مقامی غوطہ خوروں اور لائف گارڈز نے ڈوبنے والے 6افراد کو بچا لیا جنہیں زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :